Add To collaction

کورا کاغذ

" کورا کاغذ "

لفظ کورا  بھی بہت عجیب سا  ہے جیسے سب کچھ ہوتے ہوئے بھی کچھ نہ ہو جیسے کسی انسان کا وجود تو لیکن اس میں سے روح نکل چکی ہو۔ 
کورا کاغذ بھی بلکل اسی طرح ہی ہوتا ہے اس میں صرف اکیلا کاغذ ہی ہوتا ہے جس میں کچھ تحریر نہیں ہوتا۔ ہم میں سے بہت سے لوگوں کی زندگی اسی کورے کاغذ کی طرح ہوتی ہے جس میں انسان بظاہر تو ایک نارمل زندگی گزار رہا ہوتا ہے لیکن پسِ پردہ وہ ایک تلخ رویے والی زندگی گزار رہا ہوتا ہے ایک ایسی زندگی جس کا تصور ہی انسان کو ذہنی طور پر ایک گہری تاریک دلدل میں میں دھکیل دیتا ہے۔
ہم میں سے بہت سے رشتے اور تعلقات بھی اسی کورے کاغذ کی مانند ہوتے ہیں جن کو ہم بس رفاقت داری کے طور نبھا رہے ہوتے ہیں ورنہ وہ تمام تعلقات اور رشتے  کسی کورے کاغذ کی طرح ہی ہوتے ہیں جس کے ہونے یا نا ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا اسی ظرح  ان تعلقات اور رشتوں سے ہمیں سوائے اذیت کے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا اور یہ ذہن اور زندگی کو تھکانے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

از قلم.  گوہر سلطان گوہر
ملتان پاکستان 
27-07-2022

   14
9 Comments

Khan

28-Jul-2022 11:41 PM

Osm

Reply

Rahman

28-Jul-2022 07:22 PM

Bhut khub

Reply

Saba Rahman

28-Jul-2022 05:19 PM

Nice

Reply